تلنگانہ میں 9اکتوبر سے بتکماں ساڑیوں کی تقسیم

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں ہونے والے بتکماں فیسٹیول کے سلسلہ میں خواتین میں تقسیم کی جانے والی ساڑیوں کا معائنہ ریاستی وزرا کے تارک راما راو، سبیتا اندراریڈی اور ستیہ وتی راتھوڑ نے حیدرآباد کے ہریتا پلازہ میں کیا۔اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ حکومت اس فیسٹیول کے موقع پر غریب خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم کرے گی۔انہوں نے اس فیسٹیول کی بہنوں کو پیشگی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جاریہ سال 9اکتوبر سے ان ساڑیوں کی تقسیم کاکام کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے پیش نظر خواتین کے مکانات پہنچ کر یہ ساڑیاں تقسیم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔جاریہ سال 287قسم کے ڈیزائن والی ساڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔ایک کروڑ سے زائد ساڑیوں کی تقسیم کی جائے گی جس کے لئے 317.81کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بنکروں کی پریشانی سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو واقف ہیں۔