حیدرآباد۔14فروری(سیاست نیوز) موسم باراں کے دوران تلنگانہ میں ایل نینو کمزور پڑ جائے گا اور ’لا نینا‘ مستحکم ہونے کے نتیجہ میں اضافی بارش ریکارڈ کی جائے گی۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ موسم باراں نہ صرف تلنگانہ بلکہ ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ مادھون راجیون سابق سکریٹری وزارت ارض ‘ سائنسس نے بتایا کہ موسمی تغیرات کے تحت آئندہ موسم باراں شدید ہوگا۔ مادھون راجیون نے لا نینا کو حاصل ہونے والے استحکام کو مثبت تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ال نینا کو فروغ حاصل ہوتا ہے تو ایسی صورت میں ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارش کے 50 فیصد امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جاریہ موسم گرما کے دوران ایل نینو کو حاصل ہونے والے فروغ کے سبب گرمی کی شدت میں ابتدائی گرما سے قبل ہی اضافہ ریکارڈ کیا جا نے لگا ہے ۔ ماہ مارچ کے دوسرے ہفتہ کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔3