بی زمرہ، سی زمرہ کیلئے دوسرے مرحلے کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد: کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے تلنگانہ میں ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں اے زمرہ کے داخلے کیلئے دوسرے مرحلے کی سیٹ الاٹمنٹ کے بعد 26 ڈسمبر تک کالج میں رپورٹ کرنے اور فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ مقر رکی تھی جبکہ بی زمرہ مینجمنٹ کوٹہ اور سی زمرہ این آر آئی کوٹہ کیلئے 24 ڈسمبر 6 بجے شام تک وقت دیا گیا ہے ۔ ایم اے حمید نے بتایا کہ سیاست کیریئر گائیڈنس سے سینکڑوں طلبہ نے استفادہ کیا۔ اے زمرہ میں مسلم میناریٹی طلبہ کیلئے 466 کٹ آف مارکس رہے اور بی ڈی ایس میں 432 رہے۔