تلنگانہ میں مفت راشن تقسیم

   

مرکزی حکومت کی اسکیم کو تلنگانہ حکومت سے ہری جھنڈی ، تقریباً 90 لاکھ خاندان کو فائدہ
حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے غریب عوام کو ایک سال تک مفت راشن (غذائی اجناس ) فراہم کرنے کی مرکزی حکومت کی اسکیم کو نافذ کرنے کے معاملے میں ہری جھنڈی دیکھادی ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے ریاست کے 89.96 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہونچے گا ۔ نیشنل فوڈ سیکوریٹی قانون کے تحت مرکز ہر ماہ غریب خاندان کے ہر فرد کو 5 کیلو اناج فراہم کر رہی ہے ۔ جس کے تحت فی کلو چاول تین روپئے میں سربراہ کیا جارہا ہے ۔ جس میں 2 روپئے کی سبسیڈی ریاستی حکومت برداشت کرتے ہوئے ایک روپئے کیلو چاول کے حساب سے راشن شاپس کے ذریعہ تقسیم کیا جارہا ہے ۔ مرکزی حکومت کے تازہ فیصلے سے اب ایک روپیہ بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ریاست میں نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ کے تحت 54,44,629 کارڈس ہیں ۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ فوڈ سیکوریٹی ایکٹ کے تحت 35,51,457 کارڈس ہیں ۔ جس کے ذریعہ تلنگانہ حکومت 91,31,460 افراد کو راشن فراہم کرتی ہے ۔ ان تمام راشن کارڈ ہولڈرس کو اب مفت میں راشن فراہم کیا جائے گا ۔اس اسکیم پر جاریہ سال ڈسمبر تک عمل آوری ہوگی ۔ اس کے علاوہ کارڈ کیلئے فی خاندان 35 کیلو اور اناپورنا کارڈ کیلئے فی خاندان 10 کیلو اناج ہمیشہ کی طرح مفت فراہم کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی اصلاع آصف آباد ، بھوپال پلی ، کتہ گوڑز اور عادل آباد میں چاول کے بجائے فورٹیفائڈ چاول فراہم کئے جائیں گے ۔ ن