برڈ فلو کے خوف سے کاروبار متاثر، دیگر ریاستوں میں تاجروں کو مشکلات
حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ ماہ برڈ فلو کے خوف کے نتیجہ میں پولٹری انڈسٹری کو 200 تا 250 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ پولٹری انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ راجستھان ، مہاراشٹرا اور دیگر ریاستیں جو برڈ فلو سے متاثر رہیں، ان کے مقابلہ تلنگانہ میں نقصانات کم ہوئے۔ قومی سطح پر پولٹری انڈسٹری کو تقریباً 3400 کروڑ کے نقصان کا تخمینہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں روزانہ تقریباً 7 لاکھ مرغیاں فروخت کی جاتی ہیں۔ تلنگانہ میں برڈ فلو کا ایک بھی معاملہ منظر پر نہیں آیا لیکن خوف کے نتیجہ میں خریداری متاثر ہوئی۔ کسانوں اور پولٹری انڈسٹری کے مالکین کو خریداری میں کمی کے سبب بھاری نقصان ہوا ہے۔ برڈ فلو کے خوف سے ریٹیل کاروباریوں کو کم قیمت پر فروخت کرنا پڑا۔ تاجروں کو امید ہے کہ صورتحال بہت جلد معمول پر آجائے گی۔ اگرچہ ملک بھر میں شادیوں اور دیگر تقاریب کا سیزن ہے لیکن تقاریب میں مرغ کے ڈشیس کے عدم استعمال کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ عوام کے ذہنوں سے برڈ فلو کا خوف دور ہونے میں مزید کچھ وقت درکار ہوگا