تلنگانہ میں کل بارش کا امکان

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں گرمی کی جو شدید لہر چل رہی ہے اس میں اس ویک ینڈ سے کمی متوقع ہے کیوں کہ آئی ایم ڈی کی جانب سے ریاست کے کئی مقامات پر 19 تا 22 اپریل ہلکی تا اوسط بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ موسم میں اس متوقع تبدیلی سے گرمی سے راحت ہوگی ۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ہفتہ تک خشک موسم کی حالت رہے گی تاہم اتوار سے تلنگانہ کے مختلف مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش اور اس کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ڈی کے دھرما راجو نے کہا کہ ایک کم دباؤ کا سسٹم تلنگانہ کی سمت بڑھ رہا ہے جس سے ریاست میں بارش کے لیے حالات سازگار ہورہے ہیں ۔۔ A/m/b