حیدرآباد۔ 12اپریل (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں جمعرات سے ہفتہ تک بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔ بعض مقامات پر اسی دوران ہلکی تا طوفانی ہوائیں 30 تا 40 کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔اعظم ترین درجہ حرارت 41.3ڈگری سلسیس عادل آباد میں درج کیاگیا۔