تلنگانہ میں کم از کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

   

حیدرآباد8 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کے عادل آباد میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو کم از کم درجہ حرارت 7.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو یہاں بتایا کہ راماگنڈم میں اسی مدت کے دوران کم از کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سیلسیس اور میدک میں 11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں کم از کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ کے مطابق ریاست میں اگلے پانچ دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کے آثار ہیں۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے عادل آباد، کمرم بھیم، نرمل، منچیریال، کریم نگر، پیڈاپلی اور جگتیال اضلاع میں کئی مقامات پر سردی کی لہر کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 09 جنوری کو ریاست کے عادل آباد، کمرم بھیم، نرمل، منچریال، کریم نگر، پیڈا پلی، جگتیال، میڈک، کاماریڈی اور نظام آباد اضلاع میں مختلف مقامات پر سردی کی لہر متوقع ہے ۔