حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 346 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ 397 افراد صحت یاب ہوئے ۔ دو افراد کورونا سے فوت ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس 289135 ہیں، جبکہ 282574 افرادصحت یاب ہوئے ہیں۔ پازیٹیو کیسس اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد محض 6000 کا فرق ہے ۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1561 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 5000 ہیں جن میں سے 2798 مریض ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 38985 کورونا ٹسٹ کئے گگئے جن میں سے 699 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 66 کیسس درج کئے گئے جبکہ کریم نگر 18 ، ملکاجگری 34 ، رنگا ریڈی 41 ، سنگا ریڈی 10 اور ورنگل اربن میں 18 کیسس درج کئے گئے ۔