حیدرآباد: حکومت نے ریاست میں فوری اثر کے ساتھ بارس ، کلبس اور ٹورازم بارس کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ جن شرائط کے ساتھ بارس ، کلبس اور ٹورازم بارس کھولنے کی اجازت دی گئی ان میں صحت و صفائی کے انتظامات ، پارکنگ لاٹس میں کراؤڈ مینجمنٹ ، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال ، بار اسٹاف اور عملہ کی جانب سے ماسک کا استعمال شامل ہے۔ ہجوم کے اکھٹا ہونے ، میوزیکل ایونٹس اور ڈانس فلورس پر پابندی رہے گی ۔ بار کے احاطہ میں روزانہ صبح و شام مکمل سینیٹائز کرنا ہوگا۔ نئے گاہک کی جانب سے نشست سنبھالنے سے قبل نشست کو سینیٹائز کیا جائے ۔ احکامات کے مطابق شراب کی دکانوں کے پرمٹ روم آئندہ احکامات تک بدستور بند رہیں گے۔