مزید چند جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ، مہندر ریڈی کی بحیثیت صدرنشین میعاد مکمل
حیدرآباد : /3 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے ایک سالہ اقتدار کے دوران تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقریباً 12 ہزار جائیدادوں پر تقررات کئے ہیں ۔ مزید کئی جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے ۔ صدرنشین پبلک سرویس کمیشن کی میعاد مکمل ہونے پر مہندر ریڈی پیر کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ۔ آئندہ ایک دو دن میں نئے صدرنشین بی وینکٹیشم اپنی ذمہ داری قبول کریں گے۔ اس تناظر میں ایک سال کے دور ان کمیشن کی جانب سے کئے گئے تقررات اور دیگر امور پر عہدیداروں نے ایک رپور ٹ جاری کی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 12,403 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے ۔ مزید جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے ۔ مسابقتی امتحانات کو شفاف بنانے کا رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ صدفیصد بائیو میٹرک حاضری نظام کو یقینی بنایا گیا ۔ انسانی غلطیوں سے پاک نتائج کی اجرائی کیلئے آٹومیشن پراسیسنگ کو متعارف کیا گیا ۔ اس عمل سے طویل مدت میں تقررات ہونے والے گروپ 4 کے تقررات میں تیزی پیدا کرتے ہوئے مکمل کیا گیا ۔ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلے گروپ I امتحان کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔ اس معاملے میں ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے ۔ کمیشن کو مستحکم کرنے کیلئے 142 جائیدادوں پر تقررات کی حکومت نے منظوری دی ہے ۔ کمیشن کی کارکر دگی کو معیاری بنانے اور دیانتداری کو فروغ دینے کیلئے عملہ کو 55 موضوعات پر تربیت کا اہتمام کیا گیا ۔ 2