تلنگانہ کیلئے 1316 عازمین کی ویٹنگ لسٹ منظور،10 مارچ تک دوسری قسط کی ادائیگی کی سہولت

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کے لیے 11 ریاستوں کی ویٹنگ لسٹ کو منظوری دی ہے ۔ تلنگانہ کے لیے ایک تا 1316 ویٹنگ لسٹ کو منظوری دی گئی ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیاقت علی آفاقی ہے ۔ ریاستی حج کمیٹیوں کو ویٹنگ لسٹ کی منطوری کا سرکلر جاری کیا ۔ ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین سفری اخراجات کی پہلی قسط 81,800 روپئے کے ساتھ دوسری قسط ایک لاکھ 70 ہزار روپئے جملہ 2 لاکھ 51 ہزار 800 روپئے سنٹرل حج کمیٹی کے اکاونٹ میں جمع کرائیں ۔ حج کمیٹی کے ویب سائٹ پر یہ رقم آن لائن ادا کی جاسکتی ہے ۔ اسٹیٹ بنک آف انڈیا یا یونین بنک آف انڈیا کی کسی برانچ میں بھی رقم جمع کی جاسکتی ہے ۔ رقم کی ادائیگی کے بعد عازمین حج اپنے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں 10 مارچ تک جمع کرادیں ۔ ریاستی حج کمیٹی یہ دستاویزات اور پاسپورٹس 15 مارچ تک سنٹرل حج کمیٹی کو روانہ کرے گی ۔ تلنگانہ کے لیے 7811 عازمین کا کوٹہ الاٹ کیا گیا اور جن عازمین نے پہلی قسط ادا نہیں کی ان کے سلیکشن کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ ایسے عازمین جنہوں نے پہلی قسط جمع کردی انہیں دوسری قسط کے طور پر 1,70,000/- روپئے 10 مارچ تک حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرانے ہوں گے ۔ تیسری قسط کا تعین فضائی کرایہ اور دیگر اخراجات کے طئے ہونے کے بعد کیا جائے گا ۔۔ 1