حیدرآباد۔10 جنوری(یواین آئی) حیدرآباد میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔ ریاست کے بعض اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 13اضلاع میں کہر کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے ۔ عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی اورمیدک میں کہر کا اثرزیادہ ہے۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کردیاگیا ہے ۔17اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔