تلنگانہ ہائیکورٹ کیلئے 4 ججس کی حلف برداری

   

حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سوجے پال نے ہائیکورٹ کے لئے تعینات 4 نئے ایڈیشنل ججوں کو آج حلف دلایا، جن میں جسٹس رینوکا یارا ، جسٹس نندی کنڈا نرسنگ راؤ، جسٹس پی تروملا دیوی، جسٹس بی آر مدھوسدن راؤ شامل ہیں۔ اس سے قبل رینوکا یارا سٹی سیول کورٹ کی چیف جسٹس، نندی کنڈا نرسنگ راؤ سٹی اسمال کاجس کورٹ کے چیف جج ، ای تروملا دیوی ہائیکورٹ کی رجسٹرار جنرل ویجیلنس رجسٹرار کی حیثیت سے آر مدھو سدن راؤ ہائیکورٹ رجسٹرار کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ تلنگانہ ہائیکورٹ میں 42 ججس ہونے چاہئیں تاہم 26 ججس خدمات انجام دے رہے ہیں۔2

ان چاروں کی حلف برداری کے بعد ججس کی تعداد بڑھ کر30 تک پہنچ گئی ہے۔ 2