حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عوام کو تلگو زبان میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے بھوگی تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے ۔چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ مختلف جماعتوں کے قائدین نے بھی عوام کو بھوگی اور تلسنکرات کی مبارکباد دی اور خوشحال زندگی اور بہتر صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔