پونے۔ تیرانداز کپل کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ وہ فی الحال پونے کے آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں قومی تیراندازی کیمپ کا حصہ تھے ۔کپِل کے اندرکوئی علامات نظر نہیں آئی ہے اور میڈیکل ٹیم ان کی جانچ کررہی ہے ۔ تیرانداز18 روز کی رخصت پر تھے اور ہندوستانی کھیل اتھارٹی (سائی) کے معیاری ضابطے (ایس او پی)کے تحت کیمپ میں واپس آنے پر انہیں کورونا ٹسٹ کروانا تھا۔ وہ قرنطینہ میں تھے اورکیمپ میں موجود دیگر کسی رکن کے رابطے میں نہیں آئے تھے ۔