تین سال میں جیونے 22 سال پرانی بی ایس این ایل کو مات دی

   

نئی دہلی: مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو اگست میں سرکاری کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ ( بی ایس این ایل) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی فکسڈ لائن سرویس فراہم کرنے والی کمپنی بن گئی۔ ملک میں ٹیلی کام خدمات کے آغاز کے بعد پہلی بار کسی نجی کمپنی نے وائر لائن کیٹیگری میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، جیو کے وائر لائن صارفین کی تعداد اگست میں 73.52 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ بی ایس ایل این کے صارفین کی تعداد 71.32 لاکھ تھی۔ بی ایس این ایل پچھلے 22 سالوں سے ملک میں وائر لائن خدمات فراہم کر رہا ہے ، جب کہ جیو نے اپنی وائر لائن سرویس صرف تین سال پہلے شروع کی تھی۔ اس کے ساتھ اگست میں ملک میں وائر لائن صارفین کی تعداد بڑھ کر 2.59 کروڑ ہو گئی جو جولائی میں 2.56 کروڑ تھی۔