تیونس ۔چین معاشی اور تکنیکی تعاون معاہدے

   

تیونس سٹی : تیونس اور چین نے معاشی وتکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ تعاون کے معاہدے پرتیونس میں چینی سفیر ڑانگ جیان گو اور تیونسی وزیرخارجہ عثمان جرندی نے دستخط کیے۔ چینی سفیر نے اس موقع پر کہاکہ یہ ایک بار پھر دونوں ممالک اور عوام کے درمیان مخلص ومعیاری دوستی کا اظہار ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ تیو نس کی جانب سے چینی حکومت کے تعاون سے مکمل کیے گئے کچھ منصوبے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی علامت بن گئے ہیں۔