جاریہ تعلیمی سال انٹر میں صد فیصد نصاب پر عمل آوری

   

حیدرآباد /24 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے ایک اہم فیصلہ میں جاریہ تعلیمی سال صد فیصد نصاب پر عمل کا فیصلہ کیا ہے ۔ سکریٹری بورڈ سید عمر جلیل نے بتایا کہ کورونا کے باعث محکمہ تعلیم اور سی بی ایس ای فیصلے کے مطابق 2 سال صرف 70 فیصد نصاب پر عمل کیا گیا تھا ۔ تاہم کورونا صورتحال قابو میں ہونے کے سبب جاریہ تعلیمی سال انٹر سال او اور دوم میں 100 فیصد نصاب پر عمل کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ نصاب کو ویب سائیٹ پر جلد اپ لوڈ کیا جائے گا ۔ ن