جانسن اینڈ جانسن نے بھی کورونا ویکسین کی آزمائش روک دی

   

لندن: معروف دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا کی ویکسین کی آزمائش کا سلسلہ روک دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق جن افراد پر اس ویکسین کی آزمائش کی جا رہی تھی ان میں سے ایک میں ایک نامعلوم بیماری پائے جانے کی وجہ سے اس ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ آزاد ڈیٹا اور سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ اور کمپنی کے کلینیکل ماہرین اس بیماری کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ جانسن اینڈ جانسن کے مطابق ویکسین کی آزمائش میں ہزاروں افراد شامل ہیں اور اس سطح پر عارضی طور پر تجرباتی عمل کو روکنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ کمپنی نے اس سلسلے میں کوئی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔