جاپان کا بحری جہاز سمندر میںپھنس گیا

   

ٹوکیو : جاپان کا ‘انازوما ڈسٹرائر’ بحری جہاز پنکھے کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ‘یاماگوچی’ کے کھْلے پانیوں میں محصور ہو کر رہ گیا ہے۔جاپان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈسٹرائر کے پنکھے کو نقصان پہنچا ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جہاز بحری طاس کی چٹان سے ٹکرا گیا ہے۔واقعہ کے بعد 190 افراد پر مشتمل عملے کی ٹیم کے ساتھ 4 ہزار 550 ٹن وزنی ڈسٹرائر سے پیٹرول رِسنا شروع ہو گیا ہے۔جہاز میں سوار کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور جہاز نے علاقے میں لنگر ڈال دیا ہے۔بحری جہاز ‘انازوما ڈسٹرائر’ کے کپتان آئیوازا کازومی نے کہا ہے کہ کسی پیشہ وارانہ کوتاہی کی صورت میں شروع کروائے گئے تفتیشی مرحلے میں جاپان ساحلی سکیورٹی کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔