جاپان کی شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کی شدید مخالفت

   

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے شمالی کوریا کے میزائل لانچ کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا ہے اور اس طرح کی کارروائی کو نہ صرف جاپان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سیکورٹی خطرہ مانتی ہے ۔جاپان کی وزارت دفاع نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ شمالی کوریا کی جاری سرگرمیاں، بشمول میزائل لانچ، جاپان، خطے اور عالمی برادری کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ مزید یہ کہ اس طرح کے میزائل داغے جانے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی شقوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور ہمارے شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے سنگین مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ “حکومت جاپان شمالی کوریا کے ان اقدامات کی سخت مذمت کرتی ہے ،” انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے تقریباً 09:53 اور 10:23 آئی ایس ٹی پر کئی بیلسٹک میزائل داغے ۔جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے ملک کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے حوالے سے بتایا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے تازہ ترین لانچ میں کئی مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شامل تھے ۔