برلن : جرمن وزیر محنت کا کہنا ہے کہ 2026ء میں ملک میں کم از کم اجرت 15 یورو فی گھنٹہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ جرمن وزیر محنت ہوبیرٹس ہائل نے حکومت کے تشکیل کردہ متعلقہ کمیشن کو ایک خط میں تجویز دی ہے کہ 2026ء میں ملک میں کم از کم اجرت 15 یورو فی گھنٹہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ یہ کمیشن برائے کم از کم اجرت آجروں اور تاجروں کی یونین کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جس پر ہوبیرٹس ہائل نے زور دیا ہے کہ جرمنی میں کم از کم اجرت کے حوالے سے یورپی یونین کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ ان ہدایات کے تحت ملک میں کم از کم اجرت کل وقتی ملازمین کی اوسط تنخواہ کے کم از کم 60 فیصد جتنی ہونی چاہیے۔ اس وقت جرمنی میں کم از کم اجرت 12.41 فی گھنٹہ ہے اور اگلے سال اسے بڑھا کر 12.82 یورو فی گھنٹہ کر دیا جائے گا۔ تاہم جرمن ٹریڈ یونین کارپوریشن کے مطابق یورپی یونین کی ہدایات کے تحت 2025ء میں ملک میں کم از کم اجرت 15.27 یورو فی گھنٹہ مقرر ہونی چاہیے۔