برلن : جرمنی میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث آئندہ چہارشنبہ کے دن سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ اس لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خوراک کی تجارت کرنے والی سپر مارکیٹوں کے علاوہ ملک بھر میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز پھر سے بند رہیں گے۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اب تک کے نرم لاک ڈاؤن کے مقابلے میں یہ سخت لاک ڈاؤن 16 دسمبر سے 10 جنوری تک جاری رہے گا۔