ٹام کام میں درخواستوں کے ادخال کی 30 جون تک سہولت
حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ (TOMCOM) نے جرمنی میں فزیوتھراپسٹ کی جائیدادوں کے لئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹام کام کی منیجنگ ڈائرکٹر اے کانتی ویزلی آئی اے ایس کے مطابق جرمنی میں فزیوتھراپسٹ کے عہدہ کے لئے امیدواروں کی درکار اہلیت ڈپلوما اِن فزیوتھراپی، بیچلر آف فزیوتھراپی یا ماسٹر آف فزیوتھراپی کی ڈگری کسی مسلمہ ادارہ سے ہونی چاہئے۔ رجسٹریشن کے بعد کم از کم 2 سال کا پیشہ وارانہ تجربہ لازمی ہے۔ امیدواروں کی عمر 43 سال سے کم ہونی چاہئے۔ امیدواروں کے لئے جرمن لینگویج سرٹیفکٹ کا B1/B2 سرٹیفکٹ ضروری ہوگا۔ ٹام کام کی جانب سے آرٹیفیشل انٹلی جنس کے ذریعہ امیدواروں کو جرمن لینگویج کی ٹریننگ دی جائے گی۔ امیدواروں کے لئے ہر سال 25 تا 30 دن کی رخصت رہے گی۔ ماہانہ تنخواہ 274000 تا 317000 ہندوستانی روپئے رہے گی۔ جرمنی کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد تنخواہ ماہانہ 335000 تا 380000 روپئے رہے گی۔ امیدواروں کے لئے آجر کی جانب سے ہیلت انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ ٹام کام کی جانب سے امیدواروں کو جرمن لینگویج کی ٹریننگ کے علاوہ دستاویزات کی پروسیسنگ اور ویزا کے حصول میں مدد دی جائے گی۔ خواہشمند امیدوار ٹام کام سے فون نمبرات 9440049645 / 9440052081 سے ربط کرسکتے ہیں یا امیدوار اپنا سی وی [email protected] پر روانہ کرسکتے ہیں۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے۔V/1