جرمنی نے دیڑھ ارب یورو کا اسلحہ برآمد کیا

   

برلن : جرمنی نے گزشتہ برس دیڑھ ارب یورو کا اسلحہ برآمد کیا۔ اس بارے میں اعدادوشمار جرمنی کی وزارت اقتصادیات نے جاری کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس میں سے ساٹھ فیصد سے زائد ہتھیار غیر ناٹو ممالک کو فروخت کیے گئے۔ غیر ناٹو ممالک کے لیے اسلحے کی ترمہربند اس لیے بھی سوالات کی زد میں ہے، کیوں کہ ان میں کچھ ایسے ممالک بھی شامل ہیں، جن پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں۔ گزشتہ تین برسوں میں جرمن ہتھیاروں کی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔