جرمنی کی جانب سے ایرانی مظاہرین کو پھانسی کی مذمت

   

برلن : جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بر بوک نے ایران میں زیر حراست احتجاجی مظاہرین میں سے ایک اور کو سر عام پھانسی دینے کے واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے ایران مظاہرین کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا یہ پھانسیاں لوگوں کو دھمکانے اور خوفزدہ کرنے کی کھلی کوشش کے مترادف ہیں۔ یہ پھانسیاں مظاہرین کو کسی جرم کی وجہ سے نہیں صرف اپنے رائے کے اظہار کے جرم میں دی جارہی ہیں۔اینا لینا بربوک ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے بات کر رہی تھیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے ایران کے خلاف پابندیوں کی نئی قسط کا اعلان کیا جائے گا۔ کیونکہ ایران روس کو ڈرون طیاروں کی فراہمی کر رہا ہے۔