برلن : جرمنی اور ایران کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے، جرمنی کے وفاقی شماریات دفتر سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی نے رواں برس جنوری سے اکتوبر تک 1.2 ارب یورو کی اشیا ایران کو برآمد کیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں جرمنی کا ایران سے درا?مدات کا حجم 26 کروڑ یورو رہا۔جرمن ایرانی چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ جرمنی بدستور یورپ میں ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔