جسٹس منموہن نے سپریم کورٹ جج کے طور پر حلف لیا

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس منموہن نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے یہاں منعقدہ ایک تقریب میں جسٹس منموہن کو حلف دلایا۔ جسٹس منموہن کے حلف لینے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کی کل مقررہ تعداد 34 کے مقابلے 33 ہو گئی۔ اس موقع پر عدالت عظمیٰ کے دیگر ججوں کے علاوہ کئی سینئر وکلاء اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔ جسٹس کھنہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے کالجیم نے نومبر میں جسٹس منموہن کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی رضامندی کے بعد، 3 دسمبر کو، مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جسٹس منموہن کی سپریم کورٹ میں بطور جج تقرری کا اعلان کیا۔