کولکاتا: کولکاتہ پولیس اسپیشل ٹاسک فورس نے آج 3 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا جن سے متعلق شبہ کیا جاتا ہیکہ وہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے کارکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں نے ٹھاکر پرکر کینسر ہاسپٹل کے قریب ایک مریض کے ارکان خاندان ہونے کا بہانہ کرکے شیلٹر حاصل کیا تھا ۔