جموں: جموں میں سرورٹول پلازا کے خلاف جمعہ کے روز ٹرانسپورٹروں نے چکہ جام کیا، لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹول پلازا کو فوری طورپر ہٹایا جائے ۔معلوم ہوا ہے کہ صوبائی کمشنر جموں کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ٹرانسپورٹروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکار نے یقین دہانی کرائی کہ چار روز کے اندرا ندر اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق جموں میں سرور ٹول پلازا کے خلاف لوگوں کا احتجاج جاری ہے ۔ جمعہ کے روز ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن کی کال پر مکمل چکہ جام رہا جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ٹرانسپورٹ یونین کے صدر نے کہاکہ سرور ٹول پلازا غیر قانونی طورپر قائم کیا گیا ہے لہذا اس کو فوری طورپر ہٹایا جائے ۔