جموں و کشمیر میں دیوالی تہوار کی دھوم

   

سری نگر: وادی کشمیر میں اتوار کے روز دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ہندو مذہب سے وابستہ لوگوں خاص کر کشمیری پنڈتوں نے اس موقع پر بھگوان رام سے منسوب مندروں میں حاضر ہو کر امن و سکون کی بحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔مسلمان اور سکھ برادری کے لوگ اپنے پنڈت دوستوں اور ہمسایوں کے گھر مبارکبادی کے لئے گئے جہاں انہیں مٹھائیاں دی گئیں۔سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے کیمپوں میں دیوارلی کا تہورا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا اور اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی اورمٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دیوالی ہندوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی بڑے جوش خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔روشنیوں کا تہوار دیوالی جو دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے ، ہندوں کے ایک عقائد کے مطابق بھگون شری رام چندر جی کے چودہ سال کی جلاوطنی اورلنکا پر فتح پا کر جب ایودھیا میں واپس لوٹے تو ان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور جشن منایا گیا۔ اسی جشن کو دیوالی کے طورپر منایا جاتا ہے ۔