نئی دہلی ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے چہارشنبہ کے دن وزراء کے گروپ کی تشکیل دی ہے جو ترقیاتی ، معاشی اور سماجی مسائل کا ان علاقوں میں جائزہ لے گا جو 31 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے ریاست کو مرکز زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کے نتیجہ میں وجود میں آئے ہیں۔
کانپور اسٹیشن پر ٹرین پٹری سے اتر گئی، کوئی ہلاکت نہیں
کانپور (یو پی) ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) لکھنو سے کانپور جانے والی میمو ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ نارتھ سنٹرل ریلوے کے پی آر او امیت مالویا نے اس کا انکشاف کیا ۔