جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

   

سرینگر: جموں وکشمیر میں مگل کے روز زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر میں منگل کے روز 11 بجکر 33 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں 30 دسمبر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جبکہ اس سے قبل جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں 26 دسمبر کو تین زلزلے آئے جبکہ 18 دسمبر کو یکے بعد دیگرے پانچ بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ تاہم ان سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے ۔