سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں پی او کے میں مقیم سات دہشت گردوں کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ پولیس نے ان دہشت گردوں کو مفرور قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹوں کی ایک ٹیم نے کشتواڑ میں مختلف مقامات پر دہشت گرد کمانڈروں کی جائیدادوں پر سائن بورڈ لگائے۔ یہ تمام دہشت گرد پاکستان مقبوضہ کشمیرسے کام کر رہے تھے اور اپنے روپوش کارکنوں کی مدد سے خطے میں بنیاد پرستی کے ساتھ دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف تھے۔