جنوبی افریقہ میں توانائی بحران میں شدت پاور پلانٹس پر فوج تعینات

   

کیپ ٹاون:جنوبی افریقہ میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا ، حکومت نے بجلی بنانے والے پلانٹس کی حفاظت کیلئے فوج تعینات کر دی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوبی افریقہ کے ایوان صدر اور بجلی بنانے والے سرکاری محکمے ایسکوم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے اہلکار پاور پلانٹس کی حفاظت کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ترجمان ونسنٹ میگونیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ہر سٹیشن پر کم از کم 10 فوجی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ مزید تعیناتیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کوئلے اور ڈیزل سے چلنے والے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس میں تخریب کاری، چوری، توڑ پھوڑ اور بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔