سیول: جنوبی کوریا موان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد ملک میں تمام بوئنگ 737-800 کا معائنہ کیاجائے گا۔ جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے یہ اطلاع دی ہے 30دسمبر کو، جیجو ایئر بوئنگ 737-800 پرواز 7 سی 2216 بنکاک سے جنوبی کوریا کے شہر موان جاتے ہوئے ، لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر دیوار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار صرف دو افراد ہی بچ سکے جب کہ 179 افراد ہلاک ہو گئے ۔ وزارت نے ایک بریفنگ میں کہا کہ وہ تمام مقامی ایئر لائنز کے بوئنگ 737-800 طیاروں کا خصوصی معائنہ کرے گی تاکہ دیکھ بھال کے نظام کا تفصیل سے تجزیہ کیا جا سکے ۔ ایوی ایشن ٹیکنالوجی انفارمیشن سسٹم کے مطابق، جنوبی کوریا میں مختلف ایئر لائنز کے ذریعے کل 101 737-800 طیارے استعمال کیے جاتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کم قیمت والی ایئر لائنز ہیں۔