سیئول: جنوبی کوریا کی فضائی کمپنی ایئر بسان کے ایک ایئربس طیارے میں میں گیمہے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہانگ کانگ کیلئے روانگی کی تیاری کے دوران آگ لگ گئی۔رائٹرز کے مطابق ایئر بسان کے حکام نے بتایا کہ تمام 169 مسافروں اور عملے کے 7 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم آتشزدگی سے تین معمولی زخمی ہوئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ فائر سروس کو آتشزدگی کے بارے میں الرٹ کر دیا گیا تھا، جو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 بج کر پہلے طیارے کے اندر لگی تھی۔جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ آگ طیارے کی دم سے شروع ہوئی، بعد ازاں نیوز ایجنسی کی فوٹیج میں جلے ہوئے سوراخوں کو دکھایا گیا۔ایئر بوسان جنوبی کوریا کی ایشیانا ایئر لائنز کا حصہ ہے ، جسے دسمبر میں کورین ایئر نے خریدا تھا، طیارہ ساز ایئربس نے کہا کہ وہ اس واقعے سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہے اور ایئر بسان سے رابطہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ مہینے (29 دسمبر 2024) جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث رن وے پر پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا۔