جنگ دوبارہ شروع نہ ہو،چین کی اولین ترجیح

   

بیجنگ : 22 اپریل ( یو این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کے بعد چین نے خبردار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک ’نازک موڑ‘ پر ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کی تاکہ ایران کو مذاکرات کے لیے مزید وقت دیا جا سکے۔ٹرمپ نے منگل کو دو ہفتوں کی جنگ بندی کے خاتمے کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دیا، جبکہ تہران نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران کی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’موجودہ علاقائی صورتحال جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ سب سے اہم ترجیح یہ ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ جنگ دوبارہ شروع نہ ہو۔‘صدر ٹرمپ کی پاکستان کی درخواست پر ایرانی تجویز آنے تک جنگ بندی میں توسیعانہوں نے جنگ بندی پر براہِ راست تبصرہ نہیں کیا، صرف یہ کہا کہ بیجنگ ایک ’تعمیری‘ کردار ادا کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک کے لیے توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک حملے روک رہے ہیں، جب تک کہ ایرانی رہنما اور نمائندے ایک متفقہ تجویز سامنے نہیں لاتے۔(S/W)