حیدرآباد، 26 جولائی (ای میل) تلنگانہ فٹ بال اسوسی ایشن کے زیراہتمام منگل 28 جولائی کو صبح 8:00 بجے جمخانہ فٹ بال گراؤنڈ، سکندرآباد پر جونیر بوائز کیلئے ٹرائلز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان ٹرائلز میں یکم ؍ جنوری 2011ء کو یا بعد کی پیدائش سے لے کر 31 ؍ ڈسمبر 2012ء تک پیدائش کی تاریخ کے حامل لڑکے حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ٹی ایف اے ایڈمنسٹریٹیو ہیڈ مسٹر جی پی رکشیت کے ای میل کے مطابق ٹرائلز کیلئے اہل لڑکوں کو آدھار کارڈ اور برتھ سرٹفکیٹ زیراکس کاپی ساتھ لانا ہوگا۔ یہ ٹرائلز صرف ٹوئن سٹیز بوائز کیلئے منعقد کئے جائیں گے۔