جوکووچ نویں مرتبہ اے ٹی پی کے سیمی فائنل میں

   

لندن۔ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے سابق چمپئن جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو راست سٹوں میں 6-3 ، 7-6(4) سے شکست دے کر نویں مرتبہ سال کے آخری ٹورنمنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنلس میں گروپ ٹوکیو 1970 کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔جوکووچ اس ٹورنمنٹ میں 13 ویں مرتبہ کھیل رہے ہیں اور نویں بار سیمی فائنل میں پہنچے ہیں ۔ ٹاپ سیڈ جوکووچ اس ٹورنمنٹ میں ریکارڈ چھٹے خطاب کی برابری کرنے سے دو قدم دور رہ گئے ہیں۔