انڈونیشیا میں طیارے کے حادثے میں مرنے والے فلائٹ اٹینڈنٹ کی تدفین کر دی گئی ہے جبکہ سمندر میں گرنے والی سریوجایا ایئر لائن کی فلائٹ کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش دوبارہ شروع کی گئی ہے۔جمعرات کو جکارتہ کے قبرستان میں حادثے میں مرنے والے فلائٹ اٹینڈنٹ اوکی بسما کی تدفین کے موقع پر ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کی آںکھیں اشکبار تھیں۔ 29 سالہ بسما اس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے اور طیارے میں سوار 62 مسافروں میں سے ایک ہیں جن کی موت کی تصدیق ان کے اعضا ملنے کے بعد کی گئی ہے۔