جگن موہن ریڈی کی انتخابی مہم کا 16 فروری کو آغاز

   

حیدرآباد۔/13فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے انتخاب میں مصروف چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے انتخابی مہم کے آغاز کیلئے 16 فروری کی تاریخ طئے کی ہے۔ انتخابات میں تلگودیشم ۔ جنا سینا اتحاد کے علاوہ بی جے پی سے مقابلہ درپیش ہے اور جگن موہن ریڈی نے اسمبلی اور لوک سبھا دونوں کیلئے کئی سیٹنگ ارکان میں تبدیلی کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 16 فروری کو حکومت کی اسکیم چیوتا کے آغاز سے انتخابی مہم شروع ہوگی اور 18 فروری کو اننت پور میں انتخابی منشور جاری کریں گے۔ جگن موہن ریڈی نے 5 مارچ تک ریاست کے مختلف اضلاع کے دورہ کے پروگرام کو قطعیت دے دی ہے۔ بڑے پیمانے پر ارکان اسمبلی کو ٹکٹ سے محروم کئے جانے سے پارٹی حلقوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔1