جھارکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ و این آر سی نافذ نہیں ہوگا

,

   

چیف منسٹر ہیمنت سورین کا اعلان ۔ بی جے پی محض ایک جملے باز پارٹی ۔ عوام چوکس رہیں
رانچی: جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاست میں نہ یوسی سی لاگو ہوگا نہ این آرسی ہوگا، یہاں صرف سی این ٹی اور ایس پی ٹی ہو گا۔ آج گڑھوا میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرسورین نے کہا کہ یہ لوگ گھر خاندان کو توڑنے میں مصروف ہیں۔ یہ زہر اگلتے ہیں۔ وشدھر بھی ان کے سامنے ناکام ہے ۔ ان لوگوں سے دور رہنا چاہیے ۔ 5 سال کے دوران ہم لوگوں نے کتنے چیلنجز کا سامنا کیا یہ آپ سب نے دیکھا ہے ۔ گڑھوا میں جے ایم ایم کے امیدوار متھیلیش کمار ٹھاکر کے حق میں ووٹ کرکی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جملہ باز بی جے پی کے لوگ یہاں آنے والے ہیں۔ یہ لوگ یہاں کا بیٹا، قبائلی – مقامی کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ حکومت بننے کے جب ہم لوگ آپ کیلئے کام کرنا شروع کیاتو ان لوگوں نے مجھے جھوٹے الزامات میں جیل بھیج دیاتھا ۔ انہیں یہاں کے قبائلی، مقامی دلت اور پسماندہ لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہیں یہاں سے مطلب ہے تو یہاں کی معدنی دولت سے ہے اور وہ جھارکھنڈ کی معدنی دولت کا 1 لاکھ 36000 کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کر رہے ہیں۔ مسٹر سورین نے کہا کہ ہم یہاں کی ماؤں بہنوں کے اعزاز میں مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم آئندہ 5 برسوں میں ہر گھر میں1 لاکھ روپے پہونچائیںگے اور ہم لوگوں نے قانون بنادیا کہ جن کے کھاتے میں 1000 روپے جارہا ہے وہ 2500 روپے ہوجائے گا۔