جھانسی و دیوبند میں این آئی اے ۔ اے ٹی ایس کا دھاوا

   

دو افراد گرفتار۔ میانمار کے شہری ہونے کا ادعا ۔ ایک استاد کے گھر پر بھی چھاپہ

دیوبند/جھانسی : این آئی اے اور اے ٹی ایس نے مقامی پولیس کے ساتھ جھانسی کے ایک ٹیچر کے گھر پر آج صبح تقریباً 4 بجے چھاپا مارا، جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ جو نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ملک بھی آن لائن کلاسز چلاتے ہیں۔کوتوالی علاقے کے سلیم باغ کے رہائشی خالد ندوی دینی تعلیم کی آن لائن اور آف لائن کلاسز چلاتے ہیں۔ مرکزی ایجنسیوں نے مقامی پولیس کے ساتھ جمعرات کی صبح چھاپہ مارا۔ ساتھ ہی این آئی اے ٹیم نے دارالعلوم دیوبند کے علاقے میں چھاپہ مارا ۔این آئی اے ٹیم نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ۔ این آئی اے دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دونوں میانمار کے رہائشی ہیں۔ دونوں افراد دیوبند میں کرائے سے مقیم تھے اور یہاں ایک مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ایجنسیوں نے جھانسی میں غیر ملکی فنڈنگ، غیر ملکی رابطوں پر کارروائی کی ہے۔ تحقیقاتی اہلکار استاد خالد ندوی سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ خالد کے گھر آنے سے پہلے ٹیم مکریانہ میں ان کے رشتہ دار صابر ندوی کے گھر بھی پہنچی اور ان سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔وہیں مقامی رہائشی شاکر مکرانی کا کہنا ہے کہ استاد خالد ندوی بچوں کو مذہبی تعلیم دیتے ہیں۔ ان سے تعلیم پانے والے طلبہ نہ صرف ہندوستان سے ہیں بلکہ بیرون ممالک کے بھی ہیں۔ وہ بہت سے بچوں کو مفت تعلیم بھی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن جن الزامات پر ان سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے وہ ایسے معاملات سے دور رہتے ہیں۔ ان کا کسی بیرونی فنڈنگ سے کوئی تعلق نہیں۔سہارنپور میں آج صبح اے ٹی ایس اور این آئی اے ٹیم دیوبند کے محلہ بڑ ضیاء الحق ٹپری پہنچی۔ ٹیم نے دو غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔دونوں کرائے کے کمرے میں مقیم تھے۔ ٹیم کو اطلاع تھی کہ دونوں نوجوان ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ٹیم ان کی شناخت اور شہریت کی تصدیق کیلئے تحقیقات کر رہی ہے۔بتایا گیا کہ کارروائی میں ٹیم نے کچھ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کئے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔