نئی دہلی: ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا یعنی ٹرائی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2022 میں ریلائنس جیو نے اپنے نیٹ ورک میں 31 لاکھ 11 ہزار سے زائد صارفین کو شامل کیا ہے ۔ ریلائنس جیو 40.87 ملین صارفین کے ساتھ ٹیلی کام سیکٹر میں پہلے نمبر پر ہے ۔ ملک کی بڑی کمپنی ووڈا آئیڈیا یعنی وی آئی کو مئی کے مہینے میں ایک بار پھر بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ اپریل کے مقابلے مئی میں 7 لاکھ 60 ہزار صارفین نے ووڈا آئیڈیا کا نیٹ ورک چھوڑ دیا۔ تقریباً 25.84 ملین صارفین کے ساتھ، یہ مارکیٹ میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ صارفین کے معاملے میں بھارتی ایئرٹیل نمبر دو پر ہے ۔ ایئرٹیل نے مئی میں 10 لاکھ 27 ہزار صارفین کو شامل کیا ہے ۔