نئی دہلی : جیٹ ایئرویز (انڈیا) لمیٹڈ کے بانی چیئرمین نریش گوئل کو آج کینرا بینک کے تقریباً 538.62 کروڑ روپے کے مبینہ قرض فراڈ کیس کے سلسلے میں 11 ستمبر تک انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ گوئل کو یکم ستمبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہیں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ممبئی کے دفتر میں طلب کیا گیا۔ 74 سالہ گوئل کو ہفتہ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے خصوصی قانون (PMLA) عدالت میں پیش کیا گیا۔ایجنسی نے جمعہ یکم ستمبر کو ان سے کافی دیر تک پوچھ تاچھ کی اور پھر انہیں گرفتار کر لیا۔ مبینہ دھوکہ دہی کا معاملہ جیٹ ایئرویز، گوئل، ان کی بیوی انیتا اور کمپنی کے کچھ سابق عہدیداروں کے خلاف سی بی آئی میں ایف آئی آر سے ہوا ہے۔