بھوپال: آن لائن کمپنی زومَیٹو کی طرف سے 10منٹ میں کھانے کی ڈیلیوری کے اعلان کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے ہدایت دی ہے کہ کمپنی اس سروس نہ کرے اور کسی بھی طرح کے حادثے کی ذمہ داری کمپنی پر ہی ہوگی۔ آج میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ شہر کے اندر کوئی چار کلومیٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں کیسے طے کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کی جان کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔