حج 2021:اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے‘ مختارعباس نقوی۔

,

   

نئی دہلی۔مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے 5جون کے روز کہاکہ حج2021پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ تمام تر چیزوں کا انحصار سعودی حکومت کے فیصلے پر ہے۔

اے این ائی کے ٹوئٹر ہینڈل پر منسٹر کے حوالے سے لکھے گئے بیان کے مطابق”وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے فیصلوں کے ساتھ ہندوستان کھڑا رہے گا“

عازمین حج کی مقرر کردہ گنجائش
اس سے قبل سعودی عربیہ نے اعلان کیاتھا کہ اس سال صرف60000ہزار لوگوں کو ہی حج کی اجازت رہے گی۔ جس میں سے 15,000گھریلو عازمین ہوں گے۔

دی ہندو میں شائع خبر کے بموجب سنٹر ل حج کمیٹی کے عہدیداروں کا یہ گمان ہے کہ سعودی عربیہ ہندوستان سے 5000عازمین کی گنجاش رہے گا۔ ریاست گیر عازمین پر اب تک کوئی قیاس مقرر نہیں کیاگیاہے۔

عازمین حج کی تعداد میں کمی کرنے کے علاوہ مملکت نے یہ بھی واضح کردیاہے کہ 10سال سے کم عمر او ر60سال سے زائد عمر کے عازمین کو اجازت نہیں رہے گی۔ پچھلے چھ ماہ سے جو افراد اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں انہیں بھی حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


کویڈ19سے پہلے اوقات میں فریضہ حج
کویڈ سے قبل کے وقت میں ہر سال لاکھوں عازمین حج کی ادائیگی کرتے رہے ہیں۔ سال2019میں 2.5ملین عازمین دنیا بھر سے فریضہ حج ادا کیاہے۔

سعودی عربیہ کی حکومت ایک ہزار میں سے ایک مسلمانوں کو اجازت دیتی ہے جس کے پیش نظر2019میں 1.75لاکھ مسلمانو ں نے فریضہ حج ادا کیاتھا۔