حزب اللہ کا اسرائیلی تنصیبات پر حملہ، 10ہلاک

   

اسرائیلی ڈیفنس سسٹم میزائل روکنے میں ناکام
بیروت :لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مقبوضہ گولان میں اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ گولان کے گاؤں مجدل شمس پر 40 میزائل فائر کیے تاہم اسرائیلی ڈیفنس سسٹم میزائل روکنے میں ناکام رہا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل گرنے کے وقت یہودی آبادکار میونسپلٹی عمارت کے باہر جمع تھے جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی میڈیا نے بتایاکہ زخمیوں میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہاسپٹل میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے حزب اللہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حزب اللہ نے تمام ریڈ لائنز عبور کرلی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ایک مکمل جنگ کا سامنا ہے، ہمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی لیکن حزب اللہ کو اسرائیل سے زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔حزب اللہ کی جانب سے وقفہ وقفہ سے اسرائیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔